آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھیوں کو جیل میں سہولیات کا فقدان .دختران ملت

آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھیوں کی نظربندی کو جان بوجھ کر طول دیا جارہا ہے: دختران ملت
سرینگر(باغی مانیٹرنگ ڈیسک)دختران ملت نے بھارتی عدلیہ کی طرف سے پارٹی رہنماﺅں آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین اورفہمیدہ صوفی کی نظربندی کوجان بوجھ کر طول دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی رہنماﺅں کو11اپریل کو ایک بار پھر بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی عدالت کے سامنے پیش کیاگیا اور این آئی اے تمام ضروری دستاویزات عدالت کے سامنے پیش کرنے میں ناکام رہا.تاہم عدالت پارٹی رہنماﺅں کی غیر قانونی نظربندی کو طول دینے کی غرض سے این آئی اے کے ہتھکنڈوںکو پورا کرنے کے لےے نئی نئی تاریخیں دے رہی ہے اور اب نئی تاریخ 6مئی 2019کی دی دگئی ہے۔ترجمان نے کہاکہ تہاڑجیل میں ضروری سہولیات کے فقدان کی وجہ سے فہمیدہ صوفی کی طبیعت انتہائی ناساز ہے جبکہ آسیہ اندرابی کو بھی طبی امداد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ایشیا واچ سے اپیل کی کہ وہ دختران ملت کی رہنماﺅں کی رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کرے

Comments
Loading...