آئیسکو نے بجلی چوری اور لائن لاسز میں کمی کی مہم تیز کر دی

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے بجلی چوری اور لائن لاسز میں کمی کے لئے مہم تیزکردی ہے ۔۔۔

آئیسکو ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹو آئیسکو چوہدری شاہد اقبال اس سلسلہ میں مہم کی خود نگرانی کررہے ہیں اور انہوں نے بقایاجات کی وصولی پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔۔۔

نادہندہ صارفین سے 100 فیصد وصولی کو یقینی بنانے کے لئے تمام فیلڈ افسران کو اہداف دے دیئے گئے ہیں جبکہ بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی کرکے بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف باقاعدہ مقدمات بھی درج کرائے جائیں گے۔۔۔!!

Comments
Loading...