تمام مذاہب اور فرقوں کی اور ان کے پیشواؤں کی بے حد عزت کرتا ہوں: علی زیدی

0

(لعنت اللہ اللکاذبیں۔ (القران 
میں، علی زیدی مسلمان ہونے کی حیثیت سے یہ بات رکارڈ پر لانا چاہتا ہوں کہ میں رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم اور تمام صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کی اسی طرح عزت کرتا ہوں جیسے تمام مسلمان امت عزت کرتی ہے۔ میری نظر میں بھی مسلمانوں کے اتحاد کی اہمیت اتنی ہی باعث عزت ہے جتنی ہر مسلمان کو ہونا چاہئیے۔
کچھ شر پسند عناصر ہماری صفوں میں بیٹھ کر فرقہ واریت اور انتشار پھیلانے میں سر گرم ہیں۔
میں خود اور پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے اس بات کی یقین دہانی کرواتا ہوں کہ میں تمام مذاہب اور فرقوں کی اور ان کے پیشواؤں کی بے حد عزت کرتا ہوں۔

میں ان تمام افواہوں اور سازشوں کو، جو مجھ سے جوڑی جا رہی ہیں، کی شدید الفاظ میں تردید اور مزمت کرتا ہوں اور وہ تمام کام کرتا رہوں گا جن سے ملکی اتحاد اور اسلامی بھائی چارے کو فروغ ملے۔

میں امید کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ جو انتشار کچھ لوگوں کی طرف سے فروغ دیا جا رہا ہے اس کو اللہ تعالی جلد از جلد بے نقاب کرے گا۔

اللہ ہم سب کو پاکستان تحریک انصاف، کراچی اور پاکستان میں امن اور اتحاد کی فضا قائم رکھنے میں مدد فرمائے۔

آمین۔
علی زیدی
آرگنائزر
پاکستان تحریک انصاف

Comments

comments

Share.

Leave A Reply